بانکا ،31 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار میں بانکا ضلع کے پجواڑا تھانہ کے تحت بسنی موڑ کے نزدیک آج ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مجرم ایک دوا تاجرسے 2.10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پجواڑا تھانہ صدر ومل کمار داس نے بتایا کہ ادویات تاجر رپک یادو پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کے گوڈا میں ایک دوا کی دکان چلاتے ہیں۔وہ ایک گاڑی سے دوا خریدنے بہار کے بھاگلپور ضلع جا رہے تھے کہ اس دوران راستے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مجرم انہیں پستول دکھا کررقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے مجرموں کی گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کے لئے چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔